ملک کے مفاد کےلئے سب کو ایک ہونا چاہیئے،وفاقی وزیر مصدق ملک

منگل 02 اپریل 2024ء

ملک میں سیاسی استحکام کےلئے مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی سے بات چیت کا عندیہ دے دیا،وفاقی وزیر مصدق ملک کہتے ہیں کہ آپس کی نوک جھوک چلتی رہتی ہے ہمیں ملکی مفاد میں ایک ہونا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہم سے پہلے پی ٹی آئی کو مل کر حکومت بنانے کے لیے کہا تھا، اگر پی ٹی آئی اکثریت میں تھی تو حکومت بنا لیتی۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ بڑے اچھے طریقے سے سیاسی معاملات اور اتحاد آگے بڑھ رہا ہے، ہمیں اُمید ہے کہ ہمارے تمام امیدوار کامیاب ہو جائیں گے، پیپلز پارٹی کی حمایت غیر مشروط ہے، ماضی میں بھی پیپلز پارٹی نے غیر مشروط حمایت کی تھی۔ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آج کا دن جمہوریت کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا، آج قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ہاؤس فعال ہو جائیں گے، غربت اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے دونوں ہاؤسز کا فعال ہونا ضروری ہے، سیاسی استحکام آئے گا تو معاشی استحکام آئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو سب متاثر ہوتے ہیں، روپے اور ڈالر کی قیمت میں تناسب بھی اثر انداز ہوتا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔روس، یوکرین جنگ اور فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت سے تیل کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں، اوگرا اور بین الاقوامی آڈٹ کمپنی کو 2 گیس کمپنیوں کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔