سینیٹ انتخابات،تیاریاں مکمل،30 نشستوں کےلئے پولنگ کل ہوگی

پیر 01 اپریل 2024ء

الیکشن کمیشن کی سینیٹ انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل،بیلٹ پیپر کی چھپائی اور انتخابی سامان ریٹرننگ افسر تک ترسیل کا عمل مکمل کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی 30 نشستوں کےلئے کل قومی اسمبلی کے علاؤہ پنجاب ،سندھ اور کے پی کی صوبائی اسمبلیوں کے ارکان ووٹ پول کریں گے،جبکہ سینٹ کی 18 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں بلوچستان کی 11 پنجاب کی سات جنرل نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق سینٹ کی 30 نشستوں پر 59 امیدوار مد مقابل ہیں،اسلام اباد کی دو، پنجاب کی پانچ نشستوں پر سینیٹ انتخابات ہوں گےجبکہ سندھ کی 12، خیبرپختونخواہ کی11 نشستوں پر سینٹ انتخابات ہوں گے




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات