وزارتوں اور ڈویژنز کو ای میلز کے استعمال میں احتیاط برتنے کی ہدایت

اتوار 31 مارچ 2024ء

وفاقی حکومت نے وزارتوں اور ڈویژنز کو ای میلز کے حوالے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’جے ایس کوآرڈ‘ کی طرف سے فیک ای میلز زیرِ گردش ہیں، فیک ای میلز کے ساتھ خطرناک پے لوڈ اٹیچ ہیں۔ جعلی ای میلز کے ذریعے وزارتوں اور ڈویژنز سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیک ای میلز وزارتوں کے نیٹ ورک اور سسٹم کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ وزارتوں اور ڈویژنز کو تمام موصول شدہ ای میلز پر محتاط رویہ اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور مراسلے میں موصول ای میل کا ایڈریس اور ڈومین کی پیشگی تصدیق کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔