کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

هفته 30 مارچ 2024ء

کسان کارڈ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر لگانے کا معاملہ،اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کسان کارڈ پر قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی تصویر لگانے کا معاملہ ایک شہری مشکور وکیل کی وساطت سے چیلنج کیا ہے،درخواست میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، حکومت پنجاب اور نواز شریف کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پبلک فنڈز ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں ہو سکتے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ پنجاب حکومت کو نواز شریف کی تصویر والے کسان کارڈ جاری کرنے سے روکے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے پر آنے والے اخراجات نواز شریف سے وصول کیے جائیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ درخواست کے حتمی فیصلے تک کسان کارڈ کی پرنٹنگ روکنے کا حکم دے




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم