جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ،علی امین گنڈاپور کی 17 اپریل تک ضمانت منظور

جمعه 22 مارچ 2024ء

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کا مقدمہ،وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی 17 اپریل تک درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نھ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین رخصت پر ہونے کے باعث علی امین گنڈاپور ڈیوٹی جج راجا جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 17 اپریل تک علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کی۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کےخلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہے۔ سماعت کے دوران وکیل صفائی راجہ ظہور کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور ایف آئی آر میں نامزد ہیں مگر ان کا کردار کوئی نہیں، وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف 50 ایف آئی آرز درج ہوئیں، علی امین گنڈاپور کو عدالت تک پہنچنے بھی نہیں دیا




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔