صدر مملکت نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی،نوٹیفیکشن جاری

بدھ 20 مارچ 2024ء

صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی کو برطرف کرنےکی منظوری دے دی، وزارت قانون نے مظاہر علی اکبر نقوی کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا مظاہر علی اکبر نقوی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کے نتیجے میں برطرف کیا گیا، وزارت قانون کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر علی اکبر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا،مظاہر علی اکبر نقوی کی برطرفی 10 جنوری 2024 سے ہوگی، وزارت قانون نے مظاہر علی اکبر نقوی کے استعفے کی منظوری کا 11 جنوری کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا،مظاہر علی اکبر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کو بھجوادیا گیا۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف