وفاقی کابینہ کا اجلاس،تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا متفقہ فیصلہ

بدھ 20 مارچ 2024ء

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، متفقہ طور پرتنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ،قومی ایئر لائن کی نجکاری کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہوگئی وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی،معاشی صورتحال اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین نے تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا،کا بینہ اراکین کا تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ حکومتی سطح پر کفایت شعاری کی ترویج کے تناظر میں لیا گیا ہے وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی کابینہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی ،جس میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائینز ہولڈنگ کمپنی تشکیل کرنے کی منظوری دے دی جو کہ پی آئی اے کی نجکاری کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے وفاقی کابینہ نے میر علی دہشتگرد حملے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی،کابینہ نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو دہرایا




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی