پاک ایران گیس پائپ لائن کا مقصد اسٹرٹیجک تعلقات کو فروغ دینا ہے،ایرانی سفیر

جمعرات 14 مارچ 2024ء

ایرانی سفیر رضا امیری کہتے ہیں پاک ایران گیس پائپ لائن کا مقصد اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینا ہے،بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھول کر علاقائی تعاون اور تجارت بڑھانا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کے دوران ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ گوادر اور چاہ بہار کو جوڑ کر سسٹر پورٹس بنائی جائیں۔ اورکوشش ہوگی کہ سی پیک اور ریل لنک کے منصوبے میں ایران بھی حصہ دار بنے۔ پاکستان اور ایران میں 11 ماہ میں باہمی تجارت کا حجم ڈھائی ارب ڈالر ہو چکا ہے۔ دونوں ملکوں میں تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ رضا امیری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایرانی سفیر کامزید کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے راستے وسط ایشیائی اور مغربی ممالک تک ٹرانزٹ روٹ ڈیویلپ کر سکتا ہے۔ ایرانی بزنس ایکسپو میں شرکت کےلیے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کو دعوت دیتے ہیں۔ پاکستانیوں کےلیے ای ویزا اور آسان انٹری فراہم کریں گے تاکہ انہیں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل معصوم فلسطینیوں کا قاتل ہے، اسرائیل سے کسی قسم کے تعلقات نہیں رکھنا چاہتے۔ رضا امیری نے واضح کیا کہ ایران نے پاکستانی بارڈر کے قریب تک ہزار کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائی ہے۔ ایران نے اس وقت اس منصوبے پر تقریباً ایک ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ پاکستانی حکومت اگر گیس پائپ لائن منصوبے پر پیشرفت کرنا چاہتی ہے تو اسے ویلکم کرتے ہیں۔جبکہ ترکی، آذر بائیجان اور ایران ایک دوسرے سے گیس پائپ لائن منصوبے سے جڑے ہوئے ہیں۔ توقع ہے کہ جو لوگ پاکستانی عوام کو ایران سے سستی گیس نہیں لینے دینا چاہتے وہ اب اپنی ضد سے باز آجائیں گے۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔