عمران خان اب بھی سیاسی استحکام کےلئے بات کرنے سے گریزاں،صحافیوں سے گفتگو میں ایک بار سری لنکا کا ذکر

بدھ 13 مارچ 2024ء

بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ الیکشن میں مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کردی گئی ہے۔ پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے۔ اب مہنگائی میں اضافہ ہو گا اور عوام باہر نکلے گی۔ کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی ہے۔ میرے ساتھ وکلاء تک کی ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں ۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے، الیکشن جھوٹے ہوئے، اداروں کی ساکھ ختم کر دی گئی۔سیکورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے یہ بھی سراسر جھوٹ ہے۔ انتخابات میں پی ٹی آئی کو میدان میں نہیں آنے دیا گیا پھر بھی ووٹرز نے پولنگ ڈے پر ان سے بدلہ لیا، لیکن اس تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میری کی گئی ساری پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئیں حالات سری لنکا کی جانب جارہے ہیں، ہمارا پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے، سینٹ الیکشن میں پھر سے پیسہ چلنے والا ہے،گزشتہ سینٹ انتخابات میں گیلانی کا بیٹا پکڑا گیا تھا لیکن اسے آج تک سزا نہیں ہوئی۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔