اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

بدھ 06 مارچ 2024ء

راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں سنٹرل جیل اڈیالہ کے قریب سے 3دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،تعلق افغانستان سے ہے پولیس حکام کے مطابق پڑوسی ملک افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی گرفتاری انٹیلی جنس بیڈ معلومات کی بناء پر کی گئی،دہشتگردوں کی گرفتاری پولیس کی اہم کامیابی ہے،دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے، سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود حمدانی کے مطابق گرفتار تین دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ اور بارودبرآمد کرلیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے سنٹرل جیل اڈیالہ کا نقشہ، ہینڈ گرنیڈ، اور آئی ای ڈیز برآمد ہوئی ہیں،ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،تفتیش کے عمل میں پولیس،محکمہ انسداد دہشتگردی اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر افسران شامل ہیں،تفتیش میں گرفتار دیشتگردوں کی منصوبہ بندی،ٹارگٹس،نیٹ ورک اور سہولت کاروں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں،گرفتار دہشتگردوں سے ملنے والی معلومات پر نیٹ ورک میں شامل ملزمان کی گرفتاری کےئے بھی کوششیں کی جائیں گی۔۔۔۔۔۔۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور