مبینہ ٹوئٹ کا معاملہ،سینیٹر اعظم سواتی نے تمام مقدمات اسلام آباد منتقل کرنے کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

جمعرات 01 دسمبر 2022ء

سینیٹر اعظم سواتی نےمبینہ ٹوئیٹ پر درج مقدمات اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی سپریم کورٹ میں بابر اعوان کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی سندھ اور آئی جی بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیا، ایف آئی اے کے مقدمہ کے بعد ملک بھر میں اعظم سواتی کیخلاف کئی مقدمات درج ہوئے، اعظم سواتی کو ملک کے دیگر علاقوں میں کیسز میں پیش ہونے پر سیکورٹی خطرات ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات کو اسلام آباد میں یکجا اور منتقل کیا جائے جبکہ درخواست میں کہا گیا ہے التواء کے دوران درج مقدمات پر آپریشن معطل کیا جائے




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا