نواز شریف کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات

جمعه 01 مارچ 2024ء

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،حکومت سازی میں ساتھ چلنے کی دعوت دے دی تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں احسن اقبال، اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق اور مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے قائدین کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے گلے شکوے کیے اور تحفظات سے آگاہ کیا دوسری طرف ن لیگی قائد نے جے یو آئی سربراہ سے حکومت سازی میں مدد کی درخواست بھی کی ہے،تاہم فی الوقت جے یو آئی کے سربراہ کے جواب کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات