قرضوں اور بین الاقوامی فنانسنگ کے چکر سے نکلنے کےلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ،امریکہ

جمعرات 29 فروری 2024ء

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا قرضوں کے چکر سے آزادی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران میتھیو ملر کا کہنا تھا پاکستانی معیشت کی طویل مدتی صحت، اس کے استحکام کے لیے اہم ہے۔پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتِ حال کو ترجیح دینا ہوگی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ آئندہ کئی ماہ کی پالیسیاں پاکستانیوں کے لیے معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہیں میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان پر زور دیتا ہے کہ وہ آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ میکرو اکنامک ریفارمز کے لیے کام جاری رکھے




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا