ہری پور سے ریسکیو کئے گئے چیتے کے بچوں کے کیا نام رکھے گئے،تفصیلات حاضر

منگل 27 فروری 2024ء

ہری پور ،جبری سے ریسکیو کئے گئے چیتے کے 2 بچوں کے نام نیلو اور سلطان رکھ دیئے گئے اسلام آباد میں وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن رینا سعید نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو آگاہ کیا کہ ایک نر چیتا ہے جس کا نام سلطان رکھا گیا ہے، جبکہ مادہ چیتے کا نام نیلو رکھا گیا ہے، دونوں بچوں کی عمر 2 ماہ ہے۔ رینا سعید کا کہنا تھا کہ ان چیتے کے بچوں کی ماں لاپتہ ہے، اس حوالے سے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ چیتے کے بچوں کی ماں کو مار دیا گیا ہے۔جبکہ کے پی وائلڈ لائف کی درخواست پر چیتے کے بچوں کو اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن نے مزید نے مزید کہا کہ چیتے کے بچوں کا طبی معائنہ مکمل ہو چکا ہے، رینا سعید کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایم بی پاکستان کے مطابق چیتے کی نسل پاکستان میں خطرے سے دو چار ہے، اسلام آباد وائلڈ لائف چیتوں کی نگہداشت کے لیے غیر معمولی اقدامات کرے گی




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار