پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور وسان کا جی ڈی اے کی قیادت کو بڑا چیلنج

هفته 24 فروری 2024ء

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا صدر الدین شاہ کو بڑا چیلنج کہا خیرپور کے کسی بھی حلقے سے میرے مقابلے میں الیکشن لڑ کر دیکھیں سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران منظور وسان کا کہنا تھا کہ صدر الدین شاہ اور ان کا بیٹا میرے ساتھ خیرپور کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے کا احتجاج بلاوجہ ہے، دھاندلی کرتے ہیں، پھر احتجاج بھی کرتے ہیں، حالات کچھ صحیح نہیں ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑا مارا ہے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، اندھیرا ہی اندھیرا ہے، سندھ میں پہلی بار پیپلز پارٹی اکثریت سے جیتی ہے، پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی پارٹی مرکز میں حکومت نہیں بنا سکتی۔ متحدہ ایسے ہی غصہ دکھاتی ہے، ویسے وہ ہمارے ساتھ ہیں




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا