نیپرا نے لیسکو میں اوور بلنگ کے خلاف کارروائی شروع کردی

هفته 24 فروری 2024ء

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں اوور بلنگ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔تمام۔سرکلز کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا نیپرا حکام کے مطابق اتھارٹی نے تمام ڈویژنوں کا اوور بلنگ ڈیٹا مانگ لیا گیا ہے، اور ہدایت کی ہے کہ27 فروری تک تمام ڈیٹا فراہم کردیا جائے۔ حکام کے مطابق لیسکو کےفراہم کردہ ڈیٹا کی روشنی میں ایس ای ایکسینز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور جو افسران ملوث پائے گئے انہیں فیلڈ سے ہٹا دیا جائے گا۔ نیپرا حکام کے مطابق شکایات کے حوالے سےاوور بلنگ میں شاہ پور، کوٹ لکھپت، قصور، چونیاں، پھول نگر، شالیمار اور شاہدہ سرفہرست ہیں۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا