امریکی سینیٹر کا پاکستانی سفیر کو خط،حالیہ انتخابات میں پاکستانی عوام کی بھرپور شرکت پر خراج تحسین

هفته 24 فروری 2024ء

امریکی سینیٹر کرس وان ہولن کا پاکستانی سفیر کو خط،حالیہ انتخابات میں عوام کی بھرپور شمولیت خراج تحسین پیش کیا ساتھ ہی مبینہ دھاندلی اور مداخلت کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کردیا امریکی ریاست میری لینڈ سے منتخب سینیٹر کرس وان ہولن نے اپنے خط میں نے لکھا ہے کہ پاکستانی حکام کو انتخابات میں دھاندلی اور مداخلت کے الزامات کی چھان بین کرنی چاہیے۔پاکستان کے معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز سے متعلق فیصلوں کے لیے مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔ امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے بہت سے مفادات مشترک ہیں، منصفانہ انتخابات کے ذریعے جمہوری عمل کی حمایت اور عوام کی مرضی کا احترام کرتے ہیں کرس وان ہولن کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پاکستانی عوام کی بھرپور شرکت قابل تحسین ہے جبکہ امریکی سینیٹر نے بلوچستان میں انتخابی مہم کے دوران حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔