اسلامی صدارتی نظام کے نفاذ کی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کردی

جمعه 23 فروری 2024ء

ملک میں اسلامی صدارتی نظام کے نفاز کی درخواست پر سماعت، سپریم کورٹ نے درخواست خارج کردی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے کہا پاکستان میں اسلامی صدارتی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے ہم بھی اسلامی نظام چاہتے ہیں۔پاکستان میں پارلیمانی نظام حکومت ہے۔آپ ایسا کریں پاکستان کا آئین پڑھیں۔دستور کی کتاب کا رنگ بھی سبز ہے۔آئین پاکستان میں اللہ کے نظام کا ذکر ہے۔آئین کا آغاز اللہ کے ذکر سے ہوتا ہے۔قران پاک کا آئین پاکستان میں ذکر ہے۔آئین کے آرٹیکل 227 کے مطابق کوئی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بن سکتا۔کیا آپ کو ان باتوں سے اختلاف ہے؟کیا آپ صدارتی نظام میں صدر بننا چاہتے ہیں؟آپ کیوں تمام اختیارات فرد واحد کو دینے کیلئے صدارتی نظام چاہتے ہیں؟آپ جو پڑھ رہے ہیں وہ آئین پاکستان نہیں۔ درخواست گزار نے جواب دیا عدالت مجھے آئین پاکستان کا مطالعہ کرنے کی مہلت دے۔ چیف جسٹس نے کہا ہم یہ درخواست خارج کر دیتے ہیں۔آپ آئین پڑھ لیں پھر اگر آپ چاہیں تو نئی درخواست دائر کر دیجیے گا، عدالت نے درخواست خارج کردی۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا