جج کے ریٹائرڈ یا مستعفی ہونے پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم نہیں ہوگی،سپریم کورٹ

بدھ 21 فروری 2024ء

سپریم کورٹ آف پاکستان کا بڑا فیصلہ، ریٹائرڈ ججوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) کی کارروائی مستعفی یا ریٹائر ہونے پر نہیں رکے گی تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 1-4 کی اکثریت سے فیصلہ سنایا اور وفاقی حکومت و دیگر کی اپیلیں منظور کرلیں۔عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں جسٹس حسن اظہر رضوی نے اختلاف کیا، اختلاف صرف اپیل زائد المیعاد ہونے کی حد تک ہے۔ مختصر فیصلے میں جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپیلیں جزوی طور پر منظور کرلیں، تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جج کے خلاف ایک بار کارروائی شروع ہو جائے تو جج کے استعفے سے کارروائی ختم نہیں ہو گی۔عدالت عظمیٰ نے مختصر فیصلے میں مزید کہا کہ مستعفی جج کے خلاف کارروائی جاری رکھنا جوڈیشل کونسل کا اختیار ہوگا، وفاقی حکومت کی اپیل جزوی طور پر منظور کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عافیہ شہر بانو کیس میں فیصلہ دیا تھا کہ آرٹیکل 209 کی کارروائی ریٹائرڈ جج کے خلاف نہیں ہوسکتی۔




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف