سٹیل مل سے ملازمین کی برطرفی،سینیٹ کہ قائمہ کمیٹی نے نوٹس لے لیا

بدھ 30 نومبر 2022ء

آئی ایم ایف کا اسپیشل اکنامک زونز میں تمام صنعتوں پر ٹرن اوور ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ ایف بی آر کے مطابق اکنامک زونز میں صنعتوں کی پیداوار پر ایک اعشاریہ دو فیصد ٹرن اوور ٹیکس عائد ہو سکتا ہے قائمہ کمیٹی ںرائے صنعت و پیداوار میں اسپیشل اکنامک زونز سمیت اسٹیل مل کے معاملے پر غور کمیٹی نے پاکستان اسٹیل مل سے ملازمین نکالے جانے پر نوٹس لے لیا سینٹر خالدہ عطیب کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا ایف بی آر حکام نے بتایا کہ نویں جائزہ سے قبل آئی ایم ایف کا اسپیشل اکنامک زونز پر ٹیکس عائد کا مطالبہ ہےاسپیشل اکنامک زونز میں دس سال تک صنعتوں کو مکمل ٹیکس چھوٹ دی گئی تھی، ملک بھر کے تمام صنعتی زونز میں صنعتوں پر ٹرن اوور اِنکم ٹیکس عائد کرنا ضروری ہے،آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں باقی صنعتوں پر عائد ٹرن اوور ٹیکس کی طرح اکنامک زونز سے استثنی ختم کیا جائے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے سی ای او کی غیر حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئےسی ای او اسٹیل ملز کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا گیاکمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز سے ملازمین کو نکالے جانے کا بھی نوٹس لے لیاچئیر مین کمیٹی نے کہاکمیٹی کی سفارشات کے برعکس مساجد کے دس امام حضرات کو نکالا گیا ہے،انکوائری کرکے زمہ داروں کا تعین کیا جائے قائمہ کمیٹی نے اسٹیل ملز میں قائم مساجد کے علماء کو بحال کرنے کا حکم بھی دے دیا جبکہ پاکستان اسٹیل ملز میں گیس چوری کی بھی انکوائری کی ہدایت کر دی جبکہ قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے کمیٹی کا اسٹیل ملز کیلئے پر خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرتے متعلقہ حکام کو نو ٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت کر دی




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔