پی ایس ایل ،بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا |
|
پیر 19 فروری 2024ء | |
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے پی ایس ایل 9 کے پہلے ہی میچ میں تاریخ رقم کردی۔ تین ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے اپنے پہلے میچ میں بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 42 گیندوں پر تقریباً 162 کے اسٹرائیک ریٹ سے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی بابر اعظم کے 68 رنز کے باوجود انکی ٹیم تو میچ میں کامیابی حاصل نہ کر سکی تاہم اپنی عمدہ اننگز کے ساتھ ہی نامور بلے باز نے پی ایس ایل میں تین ہزار رنز بنانے کا ہدف عبور کر لیا ،بابر اعظم تین ہزار رنز مکمل کرنے والے پی ایس ایل کے پہلے بلے باز ہیں اعداد و شمار کے مطابق بابراعظم نے پی ایس ایل میں اب تک 80 میچز کی 78 اننگز میں مجموعی طور پر 3 ہزار 4 رنز اسکور کیے، انہوں نے اس دوران 1 سنچری اور 29 نصف سنچریاں بنائی ہیں پی ایس میں رنز بنانے کے حوالے سے دوسرا نمبر لاہور قلندرز کے اوپنر فخرزمان کا ہے، جنہوں نے 77 اننگز میں 2 ہزار 381 رنز بنائے، اس دوران انہوں نے 2 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ تیسرے نمبر پر 2 ہزار 135 رنز کے ساتھ شعیب ملک اور محمد رضوان 2 ہزار سے زائد رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ |