جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے،شازیہ مری

هفته 17 فروری 2024ء

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کہتی ہیں کہ ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا تھا کہ الیکشن نتائج پر ہمیں بھی اعتراض ہے، تشویش ہے۔لیکن ہم تاج حیدر کی سربراہی میں اپنی پارٹی کے الیکشن سیل کے ذریعے اپنا کیس لڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو بچایا ہے، اب بھی بچائیں گے۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور سندھ میں جو جو ہمارے ساتھ ہوا ہم نے اس پر بحث کی، پاکستان میں ملکی یک جہتی کے لیے کام کر رہے ہیں، پولنگ ڈے پر جو کچھ ہوا اس پر ہمیں تشویش ہے۔پاکستان آج نازک مرحلے سے گزر رہا ہے، نہیں چاہتے کہ پاکستان میں عدم سیاسی استحکام بڑھے، حکومت سازی کو آگے بڑھنا چاہیے۔ شازیہ مری کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر متواتر حملے ہوتے رہے، عطاء تارڑ جو مغلظات کہتے رہے ان کا جواب نہیں دیا، نفرت و انتشار کو نہیں پھیلاتے۔ ہمیں خوشی ہوتی ہے جب لوگ ووٹ کے ذریعے تبدیلی چاہتے ہیں، عوامی خدمت اور عوام سے رشتے کا جذبہ پیپلز پارٹی نے دکھایا ہے، لوگوں کی خدمت کی ہے، سیٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہار جیت الیکشن میں ہوتی ہے، ملک میں دہشت گردی ویسے ہی بڑا ناسور ہے، کل جو لوگ تھے انہوں نے واضح پیغام دیا کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں یا آمریت کے ساتھ، پاکستان کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ فساد ختم ہو، آصف علی زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں، کل ایک جماعت کا روحانی اجتماع تھا، احتجاج کرنا ہے تو آر او کے سامنے کیوں نہیں کیا؟ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ خلیفہ کو چٹھی پہنچا دیں، اب یہ دور نہیں ہے کہ خلیفہ کے ذریعے چٹھی پہنچائیں، اب یہ سوچ ہم دفن کر رہے ہیں، جی ڈی اے کے پاس سندھ میں صرف 2 سیٹیں ہیں۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر