سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ،7 گواہان کے بیان قلمبند

جمعرات 15 فروری 2024ء

سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، سپریم جوڈیشل کونسل نے سات گواہان کے بیانات ریکارڈ کرلیے،کونسل کل مزید 4 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرے گی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا، جسٹس ریٹائرڈ مظاہر علی اکبر نقوی کے وکیل خواجہ حارث نے معاونت سے معذرت کرلی اور کہا میرا وکالت نامہ مظاہر علی اکبر نقوی کے جج ہونے تک ہی تھا، ریٹائرڈ ججز کےخلاف کارروائی سے متعلق سپریم کورٹ کا بنچ مقدمہ سن رہا ہے،شوکت عزیز صدیقی کیس میں بھی ایسا ہی نکتہ ہےجو الگ بنچ میں ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا سپریم کورٹ کے عافیہ شہر بانو کیس کے فیصلے کا انتظار کریں گے،شوکت عزیز صدیقی کیس میں فیصلہ محفوظ ہے، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کےخلاف گواہان کو بلایا گیا تھا آج انکے بیانات ریکارڈ کرینگے،آپ گواہان پر جرح کرنا چاہیں تو آگاہ کرسکتے ہیں، پراسیکیوٹر منصور عثمان اعوان نے گواہان کی فہرست سپریم جوڈیشل کونسل میں پیش کرتے ہوئے کہا مجموعی طور پر پانچ آفیشل گواہان کی فہرست ہے،پہلے گواہ ملٹری اسٹیٹ آفیسر لاہور کینٹ عبدالغفار ریکارڈ کے ہمراہ کونسل کے سامنے پیش ہوئےاوربیان قلمبندکرانے سےقبل حلف اٹھایا،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس کونسی پراپرٹی کا ریکارڈ ہے؟گواہ نے جواب دیا لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کی پراپرٹی نمبر 100 کا ریکارڈ ہے، 1962 میں یہ پراپرٹی محمد افضال کو لیز پر دی گئی، 1967 میں یہ پراپرٹی محمد اسحاق کو ٹرانسفر ہوئی، محمد اسحاق نے پراپرٹی اپنی بیوی نسیمہ وارثی کو گفٹ کردی، 2004 میں یہ زمین نسیمہ وارثی کی بیٹی بسمہ وارثی کو ٹرانسفر ہوٸی، بسمہ وارثی نے اس زمین کو 2 پلاٹس میں تقسیم کیا،بسمہ وارثی کے بعد شوہر چودھری شہباز اور بیٹے حسن شہباز کو یہ پلاٹس ملے،حسن شہباز سے 2022 میں پراپرٹی مظاہر نقوی نے 10 کروڑ سے زائد میں خریدی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا سپریم جوڈیشل کونسل سپریم کورٹ کے فیصلوں تک کسی فیصلے پر نہیں پہنچے گی، سپریم جوڈیشل کونسل نے کہا مظاہر علی اکبر نقوی کی درخواست پر کارروائی پبلک کے لیے اوپن ہے، مظاہر علی اکبر نقوی نے رجسٹرار کو بذریعہ خط مطلع کیا ہے کہ انہوں نے خواجہ حارث سے وکالت نامہ واپس لےلیا ہے،کونسل نے مظاہر علی اکبر نقوی کو اجازت دی ہے کہ وہ کسی بھی گواہ پر جرح کر سکتے ہیں،کونسل کی اوپن کارروائی میں کوئی بھی آکر گواہ پر جرح کرسکتا ہے،آج کی کارروائی میں کسی نے گواہان پر جرح نہیں کی،کونسل نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متعلقہ افسر اور نجی بینک کے منیجر کو ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرلیا، کونسل نے مزید کارروائی جمعہ تک ملتوی کر دی۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف