پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا

جمعرات 15 فروری 2024ء

پاکستان تحریک انصاف نے نو منتخب رکن قومی اسمبلی عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد نامزدگی کا اعلان کیا سابق سپیکر اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 10 مہینے بعد میری لیڈر سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات کے دوران ہم نے پوری مشاورت کی ہے، جس کے بعد عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا ہے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے،انتخابات میں ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا جس کے خلاف بانی پی ٹی آئی پورے ملک میں اختجاجی تاریخ کا اعلان کریں گے سابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مجھے اسائنمنٹ دی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کروں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے مولانا فضل الرحمان، اے این پی اور دیگر جماعتوں سے بات کروں گا ان کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخاب کو بین الاقوامی طور پر بھی سنجیدہ نہیں لیا جارہا،ہم نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جو امریکہ خود کو چیمپئین سمجھتا ہے اس پر خاموش کیوں ہے، اسد قیصر نے واضح کیا کہ ہم کسی صورت استعفی نہیں دیں گے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان اسمبلی میں بیٹھیں گے،ہم چاہتے ہیں اس ملک میں آئین کی پاسداری ہو اس قیصر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو چاہئیے کہ اس کا نوٹس لے،فارم 45 میں لوگ جیتے ہیں اور فارم 47 میں نتیجے تبدیل کردئیے، ہمارے ووٹرز سپورٹرز کو جیلوں میں ڈالا گیا،ہم اختجاج بھی کریں گے اور اسمبلیوں میں بھی بیٹھے گے، سابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہمارا لیڈر خان ہے، جو فیصلہ کرتا ہے ہم تسلیم کرتے ہیں،خان صاحب کے سامنے انتخابی منظر نامہ رکھا ہے،عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے، اس موقع پر بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر کے بھائی کواسپیکر کے پی صوبائی اسمبلی نامزد کردیا ہےبانی پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکہ کو انتخابات پر مزید سخت موقف اپنانا چاہئیے،جس طرح پی ٹی آئی کو انتخابات سے آوٹ کیا گیا، امریکہ کو مزید سخت آواز اٹھانی چاہئیے




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ