انتخابات کے انعقاد سے ملک میں بے یقینی کا خاتمہ ہوا،فافن

هفته 10 فروری 2024ء

غیر سرکاری تنظیم فافن کی عام انتخابات کے انعقاد پر رپورٹ جاری،کہا الیکشن کے انعقاد سے بے یقینی کا خاتمہ ہوا،ملکی تاریخ کی سب سے بڑی انتخابی مشق میں 5 کروڑ سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، اسلام آباد میں فافن کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں ابتدائی نتائج میں تاخیر کے باعث سوال اٹھ رہے ہیں ،موبائل فون اورانٹرنیٹ کی بندش سے نقصان ہوا تاہم انتخابات کے انعقاد سے بے یقینی کا دور بند ہوگیا ہے ، فان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کی جانب سے شکایت کو الیکشن کمیشن کو جلد حل کرنے کی ضرورت ہے ،انتخابات میں شفافیت پولنگ اسٹیشن تک محدود رہی ،ریٹرننگ افسر کے دفاتر میں شفافیت پر سوال اٹھ سکتا ہے،فارم 45 فیصد کی کاپی 29 فیصد پولنگ اسٹیشن کے باہر آوایزں نہیں کی گئی ، فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ٹرن آوٹ 48 فیصد رہا ،اسلام آباد میں سب سے زیادہ ٹرن آوٹ 54 اور 58 فیصد رہا ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دو برس سے جاری افراتفری کے بعد الیکشن ہوئے،سیاسی جماعتوں کی جانب سے یکساں مواقع نہ ملنے اور دہشت گردی کے باوجود جماعتوں نے الیکشن میں حصہ لیا،سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کےباوجود الیکشن کمیشن نے انتخابی مشق کو منعقد کیا وہ قابل ستائش ہے، فافن کے مطابق حالیہ انتخابات ملک کی سب سے بڑیانتخابج مشق تھی،بتدائی نتائج کی تیاری اور نتائج اعلان نے منظم الیکشن کو گہنا دیا ہے،ف تاہم انتخابات سے ملک میں بے یقینی کا دور بند ہو گیا ہے،سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں استحکام کو یقینی بنائیں رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور امیدوارں کی نتائج پر تحفظات کو الیکشن کمیشن کو جلد حل کرنے کی ضرورت ہے،فافن نے مبصرین ملک میں 5664 تعینات کئے،شفافیت پولنگ اسٹیشن پر قائم رہی لیکن آر او کے دفتر پر شفافیت پر سمجھوتا ہوا ،مبصرین پر کہیں بھی پابندی نہیں تھی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران نے فارم 45 کی کاپی 28 فیصد پولنگ اسٹیشن پر مبصرین کو نہیں دی،آر او افس میں مبصرین کو نہیں جانے دیا ، ملک میں ووٹر ٹرن آوٹ 48 فیصد رہا ، 16 لاکھ بیلٹ پیپرز مسترد ہوئے یہ گزشتہ بار بھی اتنے ہی تھے،25 حلقوں میں مسترد ووٹوں کا مارجن جیت کے مارجن سے زیادہ تھا،الیکشن میں ریکارڈ امیدوار تھے،




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی