بلوچستان دو دھماکے ،24 افراد جاں بحق

بدھ 07 فروری 2024ء

الیکشن سے صرف ایک روز پہلے بلوچستان لہو لہو ،، دھماکوں کی گونج،،ایک گھنٹے کے دوران دو انتخابی مراکز کے باہر دھماکے ،،چوبیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے،،چالیس سے زائد لوگ زخمی بھی ہوئے پہلا دھماکا پشین کے علاقے خانوزئی میں آزاد امید وار اسفندیار کاکڑکے انتخابی دفتر کے باہر ہوا،سابق وزیر اسفند یار کاکڑ دفتر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا،خانوزئی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بیشتر رخمیوں کی حالت تشویشناک ہے دھما کے کے وقت علاقے میں بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے،،دھماکا اس قدر کہ قریب کھڑی موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں ہوا ہے ، پولیس کے مطابق دھماکا جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالواسع کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا ہے، دھماکے کے وقت مولانا عبدالواسع دفتر میں موجود نہیں تھے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پہنچ گئیں اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کیے




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ