مچھ میں دہشتگردوں کے حملے پسپا،نو دہشتگرد ہلاک،چار سیکیورٹی اہلکار اور 2 شہری شہید

منگل 30 جنوری 2024ء

دہشت گردوں کا خود کش حملہ آوروں کے ہمراہ بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مؤثر جواب دے کر حملہ پسپا کردیا، 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشت گرد مارے گئے، 3 زخمی، فائرنگ کے شدید تبادلے میں چار اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید، دو بے گناہ شہری بھی شہید،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* دہشت گردوں کے ایک بڑے گروہ نے خود کش حملہ آوروں کے ہمراہ 29 اور 30 جنوری کی رات بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملہ کیا، جس کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مؤثر جواب دیا، علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے بھی فوری آپریشن کیا، اپریشن کے دوران اب تک 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چار بہادر ارکان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ دو بے گناہ شہری بھی شہید ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں،،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔