عوام ساتھ دیں ملک میں خوشحالی واپس لاؤں گا،نواز شریف

اتوار 28 جنوری 2024ء

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ ظلم برداشت نہیں،ملک کا کیا حال کردیا گیا،اسکا زمہ دار کون ہے،عوام ساتھ دیں خوشحالی واپس لاؤں گا قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے سیالکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ جو روٹی میں چار روپے کی چھوڑ کر گیا آج پچیس روپے کی ملتی ہے، پٹرول 65 روپے لیٹر پر چھوڑ کر گیا تھا آج کتنا مہنگا ہوگیا ہے، پچاس روپے کلو والی چینی آج 150 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس قوم پر کتنا ظلم ہوا،اس سب کا کون ذمہ دار ہے؟، ملک کا کیا حال کردیا؟، بجلی کے بل مہنگے، گیس ناپید ہوچکی ہے۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ ملک میں نہ بجلی نہ گیس، روٹی نہ پٹرول، سب چیزیں عوام کے بس سے باہر ہوگئیں، 2017 بہتر تھا یا 2023-24، جنہوں نے ملک کے ساتھ ظلم کیا ان سے پوچھیں ایسا کیوں کیا، یہ ظلم مجھ پر نہیں قوم پر کیا گیا، نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھ ظلم کو برداشت کرلوں گا اور کررہا ہوں، لیکن جو ظلم عوام کیساتھ ہوا اسے برداشت نہیں کرسکتا انشااللہ خوشحالی جو ہم سے دور ہوگئی ہے اسکو واپس لاوں گا، مجھے آپ کا ساتھ چاہیے قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ باوفا لوگوں کا شہر ہے،خواجہ آصف سے 55 سال کا تعلق ہے،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان