پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی منشور جاری کردیا

هفته 27 جنوری 2024ء

چنو نئی سوچ کے سلوگن کے ساتھ،پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنا انتخابی منشور جاری کردیا۔ پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور میں کہا گیا ہے کہ اجرت پر کام کرنے والوں کی حقیقی آمدن دوگنا کی جائے گی۔ جبکہ غریبوں، بے زمینوں اور محنت کشوں کو رہائشی مکان دیے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی نے منشور میں کہا ہے کہ بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کیا جائے گا اور تمام اسکول جانے والے بچوں کو مفت کھانا فراہم کریں گے، جبکہ ہاری کسان کارڈ اور مزدور کارڈ جاری کیا جائے گا۔ مزدور کارڈ کے ذریعے لوگ اپنے بچوں کی اسکول کی فیسیں ادائیگی، اپنے لیے اور اپنےخاندان کے لیے ہیلتھ انشورنس حاصل کرسکیں گے۔ اور ہاری کارڈ کے ذریعے ڈی اے پی اور یوریا کھاد پر سبسڈیز دی جائیں گی اور فصلوں کا انشورنس ہوگا جبکہ وسیلہ حق پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کو چھوٹے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ انتخابی منشور میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کو یوتھ کارڈ جاری کیا جائے گا جس کے ذریعے تعلیم یافتہ نوجوان مرد اور خواتین کو ایک سال تک وظیفہ دیا جائےگا جبکہ وسیلہ تعلیم کے ذریعے ہر مستحق بچے کو مالی امداد فراہم کی جائے گی، مالی امداد اس بات سے مشروط ہوگی کہ امداد حاصل کرنے والے بچے کی اسکول میں حاضری کم از کم 70 فیصد ہو۔ پاکستان کے ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی نےانتخابی منشور میں واضح کیا ہے کہ پورے ملک میں پرائمری سطح کے علاج معالجے کی مفت سہولتیں اور مفت دوائیں مہیا کریں گے۔ امراض قلب، جگر اور گردوں کے امراض کا مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے الیکشن 2024ء سے متعلق اپنی ویب سائٹ بھی لانچ کی ہےترجمان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ ’ووٹ تیر‘ میں پی پی پی کا عوامی معاشی معاہدہ بھی موجود ہے۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔