سائفر کیس ،وکلاء صفائی غیر حاضر،عدالت برہم،سماعت کل تک ملتوی

جمعه 26 جنوری 2024ء

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ عدالت وکلاء صفائی کے پیش نہ ہونے پر شدید برہم کہا آپ پہلے بھی التوا لے چکے آج کوئی ایک وکیل تو پیش ہوتا۔ پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے موجودہ صورتحال میں عدالت سے وکلاء صفائی کا جرح کا حق ختم کرنے کی استدعا کردی۔ عدالت نے وکلا صفائی کو پیش ہونے کیلئے دو مرتبہ کی مہلت ختم ہونے پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس پر سماعت کی۔ اس موقع پر ملزمان کے وکلاء آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ ملزمان کے سینیئر وکلاء کے معاون قمر عنایت راجہ اور خالد یوسف عدالت پیش ہوئے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کے سینیئر وکلاء کدھر ہیں۔ معاون وکیل نے جواب دیا کہ سکندر ذوالقرنین کے دانت کی سرجری ہے اور ایسا نہیں کہ ہم جان بوجھ کر التوا مانگ رہے ہیں۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے کہا کہ اگر وکلا صفائی روز ہی نہیں آئیں گے تو ہمیں کس بات کی سزا ہے کہ روزانہ صبح صبح آ جائیں، بعض گواہان جرح کیلئے دبئی سے پاکستان آ کر بیٹھے ہوئے ہیں اور یہ روزانہ عدالت پیش ہوتے ہیں، وکلاء صفائی جرح کرنے سے کترا رہے ہیں اور تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔۔ عدالت نے کہا کہ میں بطور جج صبح نو بجے کا یہاں آیا بیٹھا ہوں۔ ملزمان نے فیملی سے ملاقات اور وکلا سے مشاورت کیلئے وقت مانگا عدالت نے دیا۔ وکلا صفائی نے جرح کیلئے التوا مانگا عدالت نے وہ بھی دیا۔ اب آپ ایک لمبی تاریخ لینا چاہتے ہیں آخر کس بنیاد پر تاریخ دیں۔۔ پراسیکیوٹر ذالفقار عباس نقوی نے کہا عدالت اپنے آرڈر میں پہلے بھی تحریر کرا چکی کہ وکلا صفائی جرح سے گریز کر رہے ہیں، ملزمان کے بیانات پر 16جنوری سے جرح شروع ہونی تھی، یو اے ای سے سفیر جرح کیلئے آئے بیٹھے ہیں وکلاء صفائی لاہور اور اسلام اباد سےنہیں آئے ایسی صورتحال میں عدالت سے درخواست ہے کہ وکلاء صفائی کا ملزمان سے جرح کا حق ختم کیا جائے۔جوابا معاون وکیل خالد یوسف نے کہا کہ عدالت میں سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ کا ٹرائل جاری ہے اور ہمیں ابھی تک جرح کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں۔جس پر پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ ساتھی وکیل جس جوش سے بات کر رہے ہیں اسی جوش کے ساتھ گواہان پر جرح بھی کر لیں، عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔