سپریم کورٹ نے ثنااللہ مستی خیل کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی

جمعرات 25 جنوری 2024ء

امیدوار ثناء اللہ مستی خیل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت، سپریم کورٹ نے ثناء اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،عدالت نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا الیکشن ٹربیونل نے کاغذات منظور کیے، ہائی کورٹ نے مسترد کردیے،ہائی کورٹ نے نہ نوٹس جاری کیا نہ ہی موقف سنا،ثناء اللہ مستی خیل پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا الزام ہے، ثناء اللہ مستی خیل سرنڈر کرچکے اور ضمانت پر ہیں،عدالت نے مخالف فریق کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کیے بغیر فیصلہ کیا؟وکیل نے جواب دیا یہ درست ہے ہائی کورٹ نے نوٹس جاری نہیں کیا تھا، چیف جسٹس نے استفسار کیا بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کی کیا پوزیشن ہے؟ عدالت نے الیکشن کمیشن حکام کو طلب کرلیا عدالت کے حکم پر الیکشن کمیشن حکام پیش ہوئے، مخالف فریق کے وکیل نے کہا ثناءاللہ مستی خیل اشتہاری ہیں، چیف جسٹس نے کہاثناء اللہ مستی خیل نے کیا جرم کیا ہے تفصیل بتائیں، کیا دہشتگردی یا اغواء برائے تاوان کا کیس ہے؟ اگر یہ کوئی خطرناک آدمی ہیں تو ہم بھی الیکشن نہیں لڑنے دینگے، جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ثناء اللہ مستی خیل پر ٹائر جلانے کا کیس ہے، ہائی کورٹ کو کیا جلدی تھی جو ٹربیونل کا فیصلہ ایک دم ہی کالعدم کردیا؟ چیف جسٹس نے کہا ایک ہی دن میں درخواست لگا کر فیصلہ کر دیا،اگلے دن کی تاریخ ہی دے دیتے، الیکشن کمیشن حکام نے کہا بیلٹ پیپرز بن چکے، بیلٹ پیپرز کیلئے محدود کاغذ ہے، بیلٹ پیپرز کیلئے کمپوزنگ بھی ہو چکی ہے، جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ابھی کئی مرحلے رہتے ہیں، ایک دم سب کچھ کیسے کیا گیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ریٹرننگ افسر کا فیصلہ ہی حتمی ہوتا ہے،ٹربیونل جو چاہے کرے، ہائیکورٹ نے بغیر سنے، بغیر وجہ وجہ بتائے کیسے درخواست بحال کی، عدالت نے کہا ریٹرننگ افسر نے این اے 91سے ثناء اللہ مستی خیل کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے،الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا،ہائیکورٹ نے بغیر سنے فیصلہ دیا، کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں ہے،عدالت نے ثناء اللہ مستی خیل کی اپیل منظور کرلی اور الیکشن کمیشن کو ثناءاللہ مستی خیل کا نام بیلٹ پیپرز میں شامل کرنے کا حکم دے دیا،ثناء اللہ مستی خیل این اے 91 بھکر سے آزاد امیدوار ہیں۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار