دہشتگرد تنظیموں کے افراد ایران میں بھارت کے ساتھ ساز باز کر کے پاکستان کے خلاف سازشیں کرتے تھے ،جان اچکزئی

جمعه 19 جنوری 2024ء

وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کہتے ہیں علیحدگی پسند اور دہشت گرد تنظیمیں ایران میں بھارت سے ساز باز کر کے پاکستان کے خلاف سازشیں کر تے ہیں کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کو چیلنج کرنے والے عناصر کو بھرپور جواب دیا۔ جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں گمشدہ بلوچوں کی نوٹنکی لگانے والے افراد بھی بری طرح بے نقاب ہو گئے۔بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے والوں کو عام معافی دلوا کر قومی دھارے میں لا رہے ہیں، مزید علیحدگی پسند جلد قومی دھارے میں آنے والے ہیں، اس سے پہلے بھی دھرنا دینے والی خواتین کو مذاکرات کی پیشکش کی۔ نگران وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا تھا کہ پاک افواج نے آرمی چیف کی قیادت میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، اس ایکشن سے بھارت کی دہشت گردی کا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا۔ ہم بار بار کہہ رہے تھے کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل ہو رہا ہے، پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان میں دشمن قوتیں اندرونی خلفشار میں ناکامی کے بعد بیرونی مداخلت کی کوشش کر رہے تھے۔ نگراں صوبائی وزیرِ اطلات کا کہنا تھا کہ ہم ہر جگہ دشمن قوتوں کا بھر پورمقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
برگر کی قیمت سات سو ڈالر پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟