عام انتخابات ،امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ،پی ٹی آئی امیدواروں کو نہ بلا ملا نہ بلے باز

اتوار 14 جنوری 2024ء

عام انتخابات کے لیے ان ابی نشانات امیدواروں کو الاٹ کر دیئے گئے،پی ٹی آئی امیدواروں کو نہ ملا بلا اور نہ ہی بلے باز،سپریم کورٹ کے فیصلے بعد کس کو کیا ملا تفصیلات سامنے آگئیں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلئگ امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے ہیں جن کے مطابق مظفرگڑھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے175 سے پی ٹی آئی کے جمشید دستی کو ہارمونیم کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے اور این اے 176 سے انہیں ہوائی جہاز کا انتخابی نشان دیا گیا ہے این اے177 سے پی ٹی آئی کے معظم خان جتوئی کو حُقہ، این اے178 سے پی ٹی آئی کے داؤد خان جتوئی کو کی چین کا انتخابی نشان دیا گیا۔ دوسری جانب صوابی کے حلقہ این اے20 سے پی ٹی آئی کے شہرام ترکئی اور پی کے 49 سے رنگیز خان کو فاختہ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے،جبکہ پی کے50 سے عاقب اللّٰہ خان کو مور اور پی کے51 سے عبدالکریم کو چینک کا نشان ملا ہے۔ صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 52 سے فیصل ترکئی کو گھڑیال، پی کے 53 سے مرتضیٰ ترکئی کو پیالا،قومی اسمبلی کی نشست این اے 132 سے پی ٹی آئی کے محمد حسین ڈوگر کو کرکٹ اسٹمپس کا نشان آلاٹ ہوا ہے ریٹرننگ افسر کے مطابق پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 175 سے پی ٹی آئی کے سردار راشد طفیل کو کرکٹ اسٹمپس کا نشان الاٹ دیا گیا ہے، این اے 108 سے پی ٹی آئی کے صاحبزادہ محبوب سلطان کا انتخابی نشان چارپائی الاٹ ہوا ہے،جھنگ سے این اے 109 پر پی ٹی آئی کے شیخ وقاص اکرم کو چارپائی اور این اے 110 سے صاحبزادہ امیر سلطان کو وکٹ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ آر او کے مطابق مہمند کے حلقہ این اے 26 سے پی ٹی آئی کے ساجد مہمند کو ہوائی جہاز، این اے 8 سے پی ٹی آئی کے گُل ظفر خان کو گھڑیال، پی کے21 سے اجمل خان کو پریشر ککر کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے،پی کے 22 سے پی ٹی آئی کے گل داد خان کو پیچ کس، این اے 19 سے پی ٹی آئی کے اسد قیصر کو وہیل چیئر، این اے 6 سے پی ٹی آئی کے محمد بشیر خان کو وکٹ کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔ لوئر دیر سے این اے 7 پر پی ٹی آئی کے سید محبوب شاہ کو وال کلاک جبکہ این اے 5 سے پی ٹی آئی کے صاحبزادہ صبغت اللہ کو کٹورا اور پی کے 12 سے یامین خان کو شیشہ انتخابی نشان دیا گیا،این اے 110 پر پی ٹی آئی کے صاحبزادہ امیر سلطان کو وکٹ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ ادھر این اے 2 سوات پر ڈاکٹر امجد کو چینک، این اے 3 سوات پر سلیم الرحمٰن کو چمٹا، این اے 4 پر سہیل سلطان کو بکری کا نشان دیا گیا ہے۔صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 4 پر علی شاہ خان کو کھسہ، پی کے 5 پر اختر خان ایڈووکیٹ کو پریشر ککر، پی کے 6 پر فضل حکیم کو بھی پریشر ککر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔پی کے 7 پر ڈاکٹر امجد علی کو توے (تبخے) کا نشان الاٹ کیا گیا ہے جبکہ پی کے 8 پر حمیدالرحمٰن کو زبان کا انتخابی نشان مل گیا ہے۔پی کے 9 پر سلطان روم کو سبز مرچ اور پی کے 10 پر محمد نعیم کو فرائی پین کا نشان مل گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 11شانگلہ سے سید فرین کو انتخابی نشان جہاز الاٹ کیا گیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 28 پر شوکت علی یوسفزئی کو انتخابی نشان ریکٹ ملا ہے۔پی کے 30 سے ایڈووکیٹ صدر رحمٰن کو گھڑیال، پی کے 29 سے عبدالمنعم کو انار کا نشان الاٹ ہوا ہے۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق این اے 10 بونیر سے بیرسٹر گوہر علی خان کو چینک، پی کے 26 سے ریاض خان کو گھڑیال، پی کے 28 سے کبیر خان کو ہینڈ پمپ، این اے 29 سے ارباب عامر ایوب کو پیالے کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔این اے 30 سے شاندانہ گلزار کو پیالہ، این اے 31 پر شیر علی ارباب کو ٹریفک لائٹ، این اے سے 31 آصف خان کو ہتھ گاڑی، پی کے 72 سے محمود جان کو گھڑیال کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق پی کے 73 سے علی زمان کو مور، پی کے 75 سے ملک شہاب کو پیالہ، پی کے 77 سے شیر علی آفریدی کو گھڑیال اور پی کے 82 سے کامران بنگش کو وائلن کا نشان الاٹ کیا گیا ہے




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور