راولپنڈی میں دو مبینہ پولیس مقابلے،6 ڈاکو مارے گئے

جمعه 12 جنوری 2024ء

راولپنڈی میں مبینہ دو پولیس مقابلے،6ڈاکو مارے گئے تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ڈاکوئوں کی پولیس پر فائرنگ جوابی فائرنگ میں چار ڈاکو مارے گئے ملزمان برطانیہ سے آئے شہری کے قتل میں ملوث تھے،ملزمان بیرون ملک سے آنیوالوں کو لوٹتے تھے تھانہ مورگاہ کی حدودمیں پولیس کی فائرنگ سے دو ملزمان ہلاک اور دو فرار ہو گئے راولپنڈی میں دو پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک،پاکستان نژاد برطانوی شہری کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنیوالے چار ڈاکو بھی مارے گئے پولیس کے مطابق رات تھانہ ریس کورس جی حدود میں موٹر سایکل سوار ڈکیتوں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ میں چار ڈکیت ہلاک ہو گئے جن کی شناخت ساجد عرف گٹو،حسن،محمد علی،وسیم کے ناموں سے ہوئی پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو وسیم اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے فلائٹ شیڈول سے یوکے اور کینیڈا سے آنیوالوں کی ریکی کرتا تھا ملزمان کے قبضے سے مقتول کا لیپ ٹاپ،بیگ کے علاؤہ وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ پولیس یونیفارم بھی برآمد ہوا ہے دوسرا پولیس مقابلہ مورگاہ کے علاقے میں ہوا جہاں موٹر سایکل پر سوار 4ملزمان کی پولیس پر فائرنگ،جوابی فائرنگ میں 2ملزمان ہلاک جبکہ 2فرار ہو گئے ہلاک ملزم احمد خان اور اسکا ساتھی سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے ملزمان نے چند روز قبل فائرنگ کرکے اے ایس آئی شعیب کو زخمی کیا تھا ہلاک ملزمان کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی