سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل خارج ،سزائے موت کا فیصلہ بحال

بدھ 10 جنوری 2024ء

سابق صدر پرویز مشرف (مرحوم) کی اپیل مسترد ،سپریم کورٹ نےخصوصی عدالت کی سزا درست قرار دے دی،سزائے موت کا فیصلہ برقرار تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کے حوالے سے خصوصی عدالت کا فیصلہ بحال کردیا سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق کیسز کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی بینچ میں شامل تھے۔ سماعت کے دوران توفیق آصف کے وکیل حامد خان نے روسٹرم پر آکر آگاہ کیا کہ پرویز مشرف نے سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جو کریمنل اپیل ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ اپیل کے ساتھ ممکن ہے آئینی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیں، پرویز مشرف کے ورثاء کی عدم موجودگی میں تو ان کے وکیل کو نہیں سن سکتے۔مفروضوں کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہونے چاہئیں، ورثاء کے حق کے لیے کوئی دروازہ بند نہیں کرنا چاہتے، عدالت 561 اے کا سہارا کیسے لے سکتی ہے؟ وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ عدالت کے اقدام کو سراہتا ہوں، پرویز مشرف کے ورثاء پاکستان میں مقیم نہیں ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ میں مشرف ٹرائل والے جج کے سامنے سپریم کورٹ میں بھی پیش نہیں ہوتا، اس بارے میں آپ کے چیمبر میں کچھ گزارشات ضرور کروں گا۔جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم کسی کو چیمبر میں نہیں بلاتے۔ جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا تھا آرٹیکل 12 کے تحت مشرف کے ساتھ ملوث تمام افراد کے خلاف عدالتی دروازے تو کھلے ہیں۔ وکیل سلمان صفدر نے عدالت کا بتایا کہ ایمرجنسی کے نفاذ میں پرویز مشرف تنہا ملوث نہیں تھے،وزیراعظم، وزیرِ قانون، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے ججز بھی ملوث تھے۔جبکہ پرویز مشرف کو سنے بغیر خصوصی عدالت نے سزا دی، ایک شخص کو پورے ملک کے ساتھ ہوئے اقدام پر الگ کر کے سزا دی گئی۔ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر 1999ء کی ایمرجنسی کی تحقیقات ہوتیں تو 3 نومبر کا اقدام نہ ہوتا۔ وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ 5 فروری 2023ء کو پرویز مشرف کا انتقال ہوگیا تھا، اپیل سماعت کے لیے مقرر ہونے کے بعد لواحقین سے متعدد بار رابطہ کیا، لواحقین نے میرے متعدد پیغامات کے باوجود جواب نہیں دیا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
گدھا بازیاب،چور گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی