تاحیات نااہلی کی سزا ختم،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

پیر 08 جنوری 2024ء

سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت تاحیات نااہلی کی سزاختم کردی،سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کی سزا ختم کرنے کا فیصلہ چھ ایک کے تناسب سے سنایا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا قانون بن چکا ہے،الیکشن ایکٹ کے تحت نااہلی کی مدت پانچ سال ہے جس کو پرکھنے کی ضرورت نہیں ہے سپریم کورٹ نے فیصلے میں سمیع اللہ بلوچ کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور کہا کہ عدالتی ڈیکلریشن کے ذریعے 62 ایف ون کی تشریح اس کو دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے اور عدالتی ڈیکلریشن دینے کے حوالے سے کوئی طریقہ کار موجود نہیں سپریم کورٹ نے فیصلے میں واضح کیا ہےکہ سپریم کورٹ کے پاس آئین کے آرٹیکل 184(3) میں کسی کی نااہلی کا اختیار نہیں، تاحیات نااہلی کی سزا ختم کرنے کے فیصلے سے جسٹس یحیی آفریدی نے اختلاف کیا،اپنے اختلافی نوٹ میں جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ 62 ایف ون کے تحت نااہلی تاحیات نہی۔ ہے لیکن عدالتی فیصلہ برقرار ہونے پر رہے گی




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟