اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ مظاہرین کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کردی

جمعه 05 جنوری 2024ء

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ مظاہرین کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہےکہ پولیس اور انتظامیہ بھی ملاقات کرکے ٹی او آر طے کریں، عارضی واش رومز کیلئے سی ڈی اے کو ہدایت دیں گے۔۔۔۔ سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالت کو بتایاکہ راؤنڈ دا کلاک ساؤنڈ سسٹم تو استعمال نہیں کر سکتے،دوسرے شہریوں کے بھی حقوق ہیں، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ لاؤڈسپیکر یہ اتارکرلے گئے ہیں،نمائندہ آئی جی نے عدالت کو بتایا کہ کوئی نامعلوم افراد لے گئے ان کا آپس میں کوئی جھگڑا ہو گا، جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ نامعلوم افراد کی وجہ سے یہ بھائیوں بیٹوں کو یہاں ڈھونڈ رہے ہیں، وفاقی حکومت کو بھی سمجھ نہیں آتی ہم معاملات کہاں لیکر جا رہے ہیں نمائندہ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ یہ کوئی چیز لیکر آئیں تو ہمیں دیکھائیں، عطاء اللہ کنڈی ایڈووکیٹ نے کہاکہ یہ کہنا شروع کر دیتے ہیں اس چیز کی اجازت نہیں این او سی لیکر آئیں،ہم فوکل پرسن رکھنے کے لیے تیار ہیں لیکن یہ تنگ کر رہے ہوتے ہیں سیکورٹی کے لیے واک تھرو گیٹ بھی یہ لگا سکتے ہیں،یہ دیگ میں بھی ہاتھ ڈال کر چاول بھی چیک کرتے ہیں قانون بھی کچھ ہے،عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون ہوتا تو یہ بلوچستان سے یہاں آتے،عورتیں بچے ان کو کچھ ہوا تو انتظامیہ پولیس کی زمہ داری ہو گی، مظاہرین کو تحفظ دینا بھی پولیس انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، سمیع الدین بلوچ نے کہاکہ پندرہ سال سے میرے والد لاپتہ ہیں،ایس ایچ او کا رویہ بڑا عجیب ہے ہم اسلام آباد آئے ہیں اور ہمارے ساتھ یہ رویہ ہے، عدالت نے وفاقی پولیس انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بلوچ مظاہرین کو ہراساں نا کریں، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ جن کے بھائی باپ بیٹے گمشدہ ہیں وہ وہی جانتے ہیں ان پر کیا گزر رہی ہے،شاہراہ دستور ڈی چوک یہاں تو زندگی گزر گئی لوگ احتجاج کرتے ہیں، عدالت نے مظاہرین کو بھی ہدایت کی کہ آپ بھی کوئی ایسی صورتحال پیدا نہ کریں کس سے آپ کے مقصد پر حرف آئے ، عدالت نے استفسار کیاکہ کیا یہ لوگ کیمپ میں ہوتے ہیں واش رومز کیا کوئی سہولت ہے ؟ جس پر ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو بتایاکہ وہاں کیمپ لگے ہیں واش رومز نہیں ہیں، جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ خواتین ہیں بچیاں ہیں ایڈمنسٹریٹو ایم سی آئی کو ہدایت دے دیتے ہیں وہ سہولت فراہم کرے،ایسا بالکل نہیں ہو گا ایس ایچ او کسی خاتون کے ساتھ ایسا رویہ اختیار نہ کرے،عدالت نے بلوچ مظاہرین کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ مظاہرین کے فوکل پرسن پولیس انتظامیہ سے ملیں گے ، پولیس اور انتظامیہ بھی ملاقات کرکے ٹی او آر طے کرے،عارضی واش رومز کے لئے سی ڈی اے کو ہدایت دے دیں گے، عدالت نے کیس کی مزیدسماعت19جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔۔۔۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا