بھارتی بحریہ حادثات میں فضائیہ سے پیچھے نہیں

منگل 02 جنوری 2024ء

بحرہند پر بالادستی کا خواب دیکھنے والی بھارتی بحریہ بھی بھارتی فضائیہ کی طرح حادثات میں خوب نام کمانے لگی،غیر معیاری دیکھ بھال اور عملے کی ناکافی تربیت سے بھارتی بحریہ کے جہاز اور آبدوزیں موت بانٹنے ہیں۔ بھارتی بحریہ کے جہاز اپنے ہی عملے میں موت بانٹنے لگے،اعداد و شمار کے مطابق بھارتی بحریہ چند برس کے دوران 26 بڑے حادثات کا شکار ہو چکی ہے۔ معروف جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی بحریہ ہر5سال میں 1جنگی جہاز اورہر 2سال میں ایک تربیت یافتہ افسر یا جوان غفلت کے باعث کھو دیتی ہے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثات غیر معیاری دیکھ بھال اور کپتانوں کی ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے۔2014 کے 11 حادثات میں بھارتی بحریہ کے 21افسر و جوان ہلاک ہوئے ۔ گزشتہ سال 8مارچ کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب کر تباہ ہوا جبکہ 18جنوری 2022 کو آئی این ایس رنویر پر دھماکے کے نتیجے میں 3سیلرز ہلاک ہوئے۔ اکتوبر2017میں واحد بھارتی نیوکلئیر سَب میرین غفلت کے باعث شرمناک حادثے کا شکار ہوگئی۔فروری 2014 میں بھارتی سَب میرین سندھورَتنا میں آگ لگنے سے 2 افسروں سمیت 7 سیلرز جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بھارتی نیول چیف کو سَب میرین حادثے کے نتیجے میں استعفیٰ دینا پڑا۔ بھارتی بحریہ کے لئے سب سے شرمناک مواقع وہ تھے جب پاکستان نیوی نے کئی بار ان کی آبدوز کا سراغ لگایا اور اسے سطح آب پر آنے مجبور کر دیا،جنگی اصطلاح میں سب میرین کا پکڑا جانا sure kill تصور کیا جاتا ہے۔ گزشتہ 6 سال کے دوران پاکستان 4 مرتبہ بھارتی آبدوزوں کا پاکستانی پانیوں میں سُراغ لگا کر بھارتی بحریہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت دُنیا کے سامنے رکھ چکا ہے۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان