این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی وجہ سامنے اگئی

اتوار 31 دسمبر 2023ء

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیوں ہوئے؟ وجہ سامنے اگئی،ریٹرننگ افسر نے فیصلہ جاری کر دیا این اے 122 سے بانی پاکستان تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی مستر د کرنے کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے بانی پی ٹی آئی کو اخلاقی پستی کے جرم میں سزا سنائی، بانی پی ٹی آئی کی سزا تاحال کالعدم قرار نہیں ہوئی۔ ریٹرننگ افسر کے 8 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی نااہلی 5 سال کے لیے ہوئی، عمران خان کی نااہلی بھی کالعدم نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کو آئین کے آرٹیکل 63 ون کے تحت نااہل کیا گیا۔ فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف شکایت کنندہ کے اعتراضات قانونی ہیں لہذا این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جاتے ہیں




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام