چونتیس بلوچ مظاہرین رہا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا

جمعه 29 دسمبر 2023ء

تمام بلوچ مظاہرین رہا، اسلام آبادہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا۔ بلوچ مظاہرین کی گرفتاری کے حوالے سے سماعت کے دوران مظاہرین کے وکیل عطاء اللہ کنڈی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے عدالتی حکم پر کل 34 بلوچ مظاہرین رہا کردیے۔ سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ عدالتیں امید کی کرن ہیں؟ نہیں، پتا نہیں۔ وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس نے مظاہرین کے ساتھ جو غیر قانونی اقدام کیے وہ عدالت کو دیکھنے چاہئیں۔ سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیے کہ عدالت نہیں چاہتی ایسی صورتحال بنے کہ ہماری وجہ سے ان کےخلاف جارحیت شروع ہو جائے، دعا اور امید کریں کہ سب بہتر ہو جائے




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام