سائفر کیس،مزید13 گواہان کے بیان قلمبند،سماعت 26 دسمبر تک ملتوی

هفته 23 دسمبر 2023ء

سائفر کیس میں استغاثہ کے مزید 13گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے گئے،مقدمہ کی سماعت منگل 26دسمبر تک کے لئےملتوی کردی گئی۔ سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کی،سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم اور شاہ محمود قریشی کی فیمیلز عدالت میں موجود تھیں، سماعت کے دوران استغاثہ کے 12گواہان نے اپنی شہادت قلمبند کروائی،شہادت قلمبند کروانے والوں میں سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان،سفیر اسد مجید بھی شامل تھے،سماعت تقریبا 8گھنٹے تک جاری رہی،جو شام ساڑھے 4بجے اختتام پذیر ہوئی،سائفر کیس میں ابتک مجموعی طور پر 25گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے ہیں جبکہ استغاثہ نے 3گواہان کو غیر ضروری جانتے ہوئے ترک کردیا یے،منگل کو ہونے والی سماعت میں وکلاء صفائی کے گواہان کے بیانات پر جرح کے اغاز کا امکان ہے۔۔۔۔۔۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟