تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ کا از خود نوٹس،سماعت کےلئے لارجربنچ تشکیل

بدھ 20 دسمبر 2023ء

‏ تاحیات نااہلی کی سزا کاٹنے والے سیاسست دانوں کے لیے خوشخبری، آئینی تشریح کے لیے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر بنچ تشکیل،ارکان پارلیمان آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات رہ سکتے ہیں یا نہیں فیصلہ دو جنوری کو ہوگا تفصیلات کے مطابق تاحیات نا اہلی کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں لارجر بینچ ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا،سپریم کورٹ 2 جنوری 2024 کو تاحیات نا اہلی معاملے پر سماعت کرے گی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات دیے گیے سیاستدانوں سے پبلک نوٹس کے ذریعے جواب طلب کیا گیا ہے،وہ تمام سیاست دان جو تاحیات نااہلی کی سزا کے پیش نظر انتخابات نہیں لڑ سکتے وہ اب سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی سکیشن 232 اور آرٹیکل 62 ون ایف میں تضاد پر نوٹس کیا تھا واضح رہے کہ پارلیمنٹ نے قانون سازی کے ذریعے تاحیات نااہلی الیکشن ایکٹ میں ختم کرکے ون ٹرم کی کردی تھی۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے