جے یو آئی نے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا،سینیٹر کامران مرتضیٰ کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

بدھ 20 دسمبر 2023ء

جمیعت علمائے اسلام نے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے دن بڑھانے کا مطالبہ کردیا،جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا،سیاسی جماعتوں نے انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی سطح پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے ہیں،کاغذات نامزدگی کی وصولی کیلئے تین دن کا اضافہ کیا جائے، خط کے متن میں کہاگیا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے وقت کو 7 دن سے کم کر کے چار دن کیا جاسکتا ہے،سکروٹنی کا وقت کم کرنے سے پولنگ 8 فروری کو کرانا ممکن ہوگا، خط میں واضح کیا گیا ہے کہ جے یو آئی کو انتخابات کی تاریخ اور دیگر الیکشن شیڈول کے مراحل پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم الیکشن ایکٹ کے سیکشن 58 کے تحت الیکشن کمیشن شیڈول کے اندر ردوبدل کرسکتا ہے، کاغذات نامزدگی کے وقت میں اضافہ جے یو آئی کیلئے بطور سیاسی جماعت باعث اطمینان ہوگا، خط میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی کا وقت بڑھانے سے سیاسی جماعتوں کو بہتر امیدواروں کے چنائو میں آسانی ہوگی،




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گدھا بازیاب،چور گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی