الیکشن شفاف ہونگے،بہترین سیکیورٹی فراہم کریں گے،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

منگل 19 دسمبر 2023ء

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کہتے ہیں ہم الیکشن کرائیں گے اور الیکشن کمیشن الیکشن کاانعقاد کرے گا تاہم اس کے نتیجے پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگوکے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے ووٹرز کو کچھ نہ کچھ تو کہنا ہے، لسبیلہ میں جام کے مقابلے میں اگر غیر معروف آدمی الیکشن جیت جائے تو یہ بڑی بات ہوگی، نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ باپ الیکٹیبل تھے جو اکٹھے ہوگئے تھے، صرف نام نیا آیا تھا، بلوچستان میں الیکشن کے حوالے سے ہر حلقے سے متعلق پیشگوئی کی جاسکتی ہے، ہر حلقے میں لوگ ہیں ان کے اثرات ہیں اور لگتا ہے وہی لوگ سامنے آئیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کے داغدار اور غیر داغدارہونےکےحوالے سے باتوں کو اہمیت نہیں دیتا، اگر ہم الیکشن نہ کراتے تو داغ ہوتا، ہم الیکشن کرائیں گے اور الیکشن کمیشن الیکشن کاانعقاد کرے گا، انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے، الیکشن کےحوالے سے سکیورٹی ان شااللہ اچھی ہوجائےگی۔ انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ سوئی گیس میں صرف بلوچستان کو استثنیٰ دیا گیا ہے، ہم نے فیصلہ کیا کہ بلوچستان میں سرد موسم میں لوگوں کو تنگ نہیں کرنا، ہمارے پاس نئے منصوبوں کا مینڈیٹ نہیں ہے، سب دن گن رہے ہوتے ہیں کہ کب کاکڑ جائےگا،ہمارا اور آپ کا احترام کا رشتہ ہے، طنز کرنامناسب نہیں ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ الیکشن کرانا آئینی ضرورت ہے، اس کے نتیجے کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا، ہم نے کوشش کی ہے کہ کسی اسکینڈل کی زد میں نہ آئیں




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟