آئندہ انتخابات،امیدوار بننے کا اہل کون؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں

منگل 19 دسمبر 2023ء

آئندہ انتخابات ،انتخابی عمل باقاعدہ شروع ہوگیا،قومی و صوبائی اسمبلیوں کا امیدوار بننے کے لیے بنیادی اہلیت کیا ہونی چاہیے؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں الیکشن کمیشنںسے جاری تفصیلات کےمطابق رکنِ پارلیمنٹ بننے کے لیے امیدوار پاکستان کی شہریت ہونا لازم ہے، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک امیدوار کی عمر 25 سال سے کسی صورت کم نہ ہو۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار پاکستان میں کسی بھی جگہ کا ووٹر ہو، صوبائی اسمبلی کی نشست کا امید وار متعلقہ صوبے کا رہائشی اور ووٹر ہونا لازم ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدوار کا متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونا لازم ہے۔ جبکہ امیدوار کی اہلیت و نااہلیت کی تفصیلات آئین کے آرٹیکلز 62 اور 63 میں درج ہیں۔ جنرل نشستوں کے امیدوار کے تجویز و تائید کنندہ کا متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا چاہیئے جبکہ غیر مسلم نشستوں کے امیدوار کے تجویز و تائید کنندہ پاکستان کے کسی بھی حصے کے ووٹر ہو سکتے ہیں۔ ہر امیدوار پر لازم ہے کہ انتخابی اخراجات سے متعلق کسی بھی شیڈول بینک میں خصوصی اکاؤنٹ کھولے،اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہے تو بینک اکاؤنٹ کی تفصیل کاغذاتِ نامزدگی میں درج کریں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت بینک اسٹیٹمنٹ منسلک کرنا لازمی ہو گا، کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ بیانِ حلفی امیدوار اسٹامپ پیپر پر تصدیق کرا کے دیں گے۔امیدوار کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ اپنی اہلیہ یا شوہر اور زیرِ کفالت بچوں کے اثاثوں کی تفصیل بھی درج کریں گے کاغذاتِ نامزدگی امیدوار یا اس کے تجویز، تائید کنندہ کی جانب سے مجاز شخص جمع کرا سکتا ہے۔ جبکہ کاغذاتِ نامزدگی میں کوئی خانہ امیدوار سے متعلقہ نہ ہو تو وہاں NA لکھ دیا جائے۔ امیدوار اپنی تازہ ترین تصویر کاغذاتِ نامزدگی پر مخصوص جگہ پر لازمی منسلک کرے گا




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟