عام انتخابات کا معاملہ،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

هفته 16 دسمبر 2023ء

عام انتخابات معاملہ، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا سپریم کورٹ نے بیرسٹر عمیر نیازی کو نوٹس جاری کرکے وضاحت مانگ لی، عدالت نے کہا کیوں نہ آپ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،سپریم کورٹ کا حکم واضح تھا کہ کوئی بھی جمہوری عمل میں خلل نہیں ڈالے گا،عمیر نیازی بظاہر جمہوری عمل ڈی ریل کرنے کی کوشش کے مرتکب ہوئے، ہائی کورٹ نے 2753 ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کا کام روک دیا،لاہور ہائی کورٹ نے ایک جنبش قلم سے انتخابی عمل کو ڈی ریل کر دیا،ڈی آر اوز اور آر اوز کو خاص طور پر انتخابات کیلئے تعینات نہیں کیا گیا،تعینات کیے گئے افسران پہلے سے ہی بطور انتظامی افسر فرائض انجام دے رہے ہیں،لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے، عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کو درخواست پر مزید کارروائی سے بھی روک دیا، عدالت نے وفاقی حکومت،اٹارنی جنرل، اسلام آباد اور تمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کر دیئے۔ کیس کی سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد ہوگی۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟