ٹانک،پولیس لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،5دہشتگرد مارے گئے،3 پولیس اہلکار شہید

جمعه 15 دسمبر 2023ء

خودکش بمبار سمیت پانچ دہشت گردوں کا ٹانک سٹی میں پولیس لائنز پر حملہ، سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی سخت مزاحمت، سیکورٹی فورسز کا پولیس فورس کے ہمراہ موثر جوابی آپریشن، تمام 5 دہشت گرد مارے گئے، تین پولیس اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* ایک خودکش بمبار سمیت پانچ دہشت گردوں نے ٹانک سٹی میں پولیس لائنز پر حملہ کیا، تاہم سیکیورٹی پر مامور بہادر پولیس اہلکاروں نے سخت مزاحمت کی، علاقے میں موجود دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی فوری پولیس فورس کی مدد کے لئے پہنچے اور موثر جوابی آپریشن میں تمام 5 دہشت گرد مارے گئے، تاہم دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین پولیس اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں،،




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟