دوران عدت نکاح کا کیس ،اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلب کر لیا

جمعه 15 دسمبر 2023ء

دورانِ عدت نکاح کیس،بانی پی ٹی آئی 18 دسمبر کوعدالت طلب ،دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کردہ گئی عدت کے دوران نکاح کے حوالے سے کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ہوئی،عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کو منظور کرلی سماعت کے دوران عدالت نے بشریٰ بی بی کے حوالے سے حکم دیا کہ وہ بطور ضمانت 50 ہزار روپے مالیت کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں۔ عدالت کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری ممکن نہیں ہوسکی، اسلئے جیل سپرنٹنڈنٹ آئندہ سماعت پر بانیٔ پی ٹی آئی کی حاضری کو یقینی بنائیں۔ عدالت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ شکایت اور دیگر دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کردی گئی ہیں اور دورانِ عدت نکاح کے کیس کی آئندہ سماعت 18 دسمبر کو ہوگی




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں