افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے امریکی اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،افغان ڈرائیور زیر حراست،اہم انکشافات متوقع

بدھ 13 دسمبر 2023ء

افغانستان سے طورخم کے راستے جدید امریکی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، کسٹم حکام اور سیکیورٹی فورسز پیاز سے لدی ہوئی گاڑی میں چھپایا گیااسلحہ بر آمد کیا،ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا،اہم انکشافات متوقع تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر ٹرمینل پر کسٹم اور سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان آ نے والی گاڑی سے دوران چیکنگ ، پیاز سے بھری بوریوں سے جدید امریکی ہتھیار برآمد کر لیےجبکہ افغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جس سے دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں ذرائع کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحہ میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، کلاشنکوف، میگزین، مختلف نوعیت کی ہزاروں گولیاں،امریکی رائفل گرنیڈ، نائٹ ویژن سائیٹس اور لیزر بیم شامل ہیں واضح رہے کہ افغانستان سے جدید امریکی اسلحہ کی پاکستان سمگلنگ اور ٹی ٹی پی کا سیکیورٹی فورسز اور پاکستانی عوام کے خلاف امریکی اسلحہ کا استعمال افغان عبوری حکومت کا اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے دعووں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے جبکہ پاکستان افغانستان سے توقع رکھتا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے اور غیر قانونی ہتھیاروں کی سمگلنگ کو روکے یاد رہے ماضی میں بھی پاکستان میں بارہا دہشت گردی کے واقعات میں افغان نژاد دہشت گردوں اور غیر ملکی اسلحہ کے استعمال کے ثبوت منظرِ عام پر آ چکے ہیں




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟