پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف اکبر ایس بابر نے بھی درخواست دائر کردی

منگل 05 دسمبر 2023ء

تحریک انصاف کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات طاہر نواز کے بعد پی ٹی آئی بانی رہنما اکبر ایس بابر نے نتائج چیلنج کر دیئے، شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کرانے تک انتخابی نشان ‘‘ بلا’’ استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کی استدعا بھی کر دی۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کی رپورٹ چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے جمع کرائی۔ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی تنظیموں کے نتائج کی رپورٹ فراہم کی گئی ہے۔ پہلے پی ٹی آئی کے رکن طاہر نواز نےانتخابی عمل چیلنج کیا تو اسکے بعد اکبر ایس بابر نے بھی درخواست دائر کردی اکبر ایس بابر نے نئے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی استدعا کرتے ہوئے پی ٹی آئی الیکشن کو محض دکھاوا اور فریب قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فراڈ انتخابی عمل نے پی ٹی آئی ارکان کو ووٹ دینے اور انتخاب میں حصہ لینے کے حق سے محروم کردیا۔ الیکشن قواعد وضوابط، شیڈول،کاغذات نامزدگی کا وقت اور طریقہ کار کا نہیں بتایا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ انصاف کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں،اکبر بابر نے درخواست کے ہمراہ وڈیو فوٹیج اور دیگر شواہد بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ہیں۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے